اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنہ 1993 دھماکہ کی مجرمہ روبینہ میمن پیرول پر رہا - روبینہ میمن

ممبئی 1993 سلسلہ وار بم دھماکوں کی مجرمہ روبینہ میمن کی کل تیرہ برسوں بعد جیل سے رہائی عمل میں آئی اور شام دیر گئے وہ اپنی رہائش گاہ ماہم پہنچ گئی۔

روبینہ میمن کی چھ روز کیلئے جیل سے رہائی
روبینہ میمن کی چھ روز کیلئے جیل سے رہائی

By

Published : Jan 7, 2021, 2:19 PM IST

ممبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں روبینہ کو اسکی دختر کی شادی میں شرکت کے لئے چھ دنوں کی چھٹی پیرول پر رہا کئے جانے کی اجازت دی تھی۔

انکی وکیل فرحانہ شاہ نے بتایا کہ ان کی موکلہ کی کل پونہ شہر کے یروڑہ جیل سے رہائی عمل میں آئی ہے۔

گزشتہ31 دسمبر کو ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایس شنڈے اور جسٹس ابھے آہوجا پر مشتمل تعطیلاتی بینچ نے بیٹی کے انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے پیرول کی منظوری دی تھی۔ اپنے حکم میں عدالت نے کہا تھا کہ مذکورہ بالا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بیٹی کے انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم عرضی کو منظور کرنے پر راضی ہیں۔"

میمن نے یروواڈا سنٹرل جیل میں پیرول کے لئے درخواست دی تھی، لیکن حکام نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔ جس کے بعد اس نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

وکیل فرہانہ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اسکی موکلہ کو اپنی بیٹی کی شادی کے کاموں میں شرکت کے لئے کم از کم 7 دن کی پیرول دیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 13 سال قید کے دوران روبینہ میمن کو کبھی پیرول نہیں دیا گیا۔ جیل میں مجرمہ کے طرز عمل کو نوٹ کرنے کے بعد عدالت نے روبینہ کو 6 جنوری سے 11 جنوری تک سات دنوں کے لئے پیرول کی منظوری دی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details