اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bheema Koregaon Case Bail: سدھا بھردواج کی درخواست ضمانت منظور - Bail To Sudha Bharadwaj In Bhima Koregaon Case

بمبئی ہائی کورٹ نے آج بھیما کوریگاؤں تشدد کیس Bheema Koregaon Case Bail میں ملوث سدھا بھردواج Sudha Bharadwaj کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جب کہ دیگر آٹھ ملزمین کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔

سدھا بھردواج کی درخواست ضمانت منظور
سدھا بھردواج کی درخواست ضمانت منظور

By

Published : Dec 1, 2021, 1:53 PM IST

بمبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں مہاراشٹرا کے پونہ شہر میں 2018 میں ہوئے بھیما کوریگاؤں ایلگار پریشد Bheema Koregaon Case Bail ذات پات کے تشدد کیس Bheema Koregaon Case میں ملوث خاتون وکیل ملزمہ سدھا بھردواج Sudha Bharadwaj کو ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا ہے جب کہ اس معاملے میں گرفتار دیگر آٹھ ملزمین کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس این جے نجار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزمہ کو پانچ دسمبر کو خصوصی این آئی اے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی جو ضمانت کی شرائط کا فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھیما کوریگاؤں تشدد: 8 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل

آٹھ دیگر ملزمین سدھیر داولے، ڈاکٹر پی وراورا راؤ، رونا ولسن، ایڈوکیٹ سریندر گڈلنگ، پروفیسر شوما سین، مہیش راوت، ورنن گونسالویس اور ارون فریرا کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے استغاثہ کے دلائل سے اتفاق کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details