اردو

urdu

ETV Bharat / state

بامبے ہائی کورٹ کے نے دیونار میں جانوروں کی قربانی کی اجازت دی - مہاراشٹر نیوز

بامبے ہائی کورٹ نے ممبئی کے دیونار سلاٹر ہاؤس میں بڑے جانوروں کی قربانی کی اجازت دے دی ہے۔

bombay high court
بامبے ہائی کورٹ

By

Published : Jul 31, 2020, 10:49 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈلائن کے بعد آج یہاں بامبے ہائی کورٹ نے مسلمانوں کو راحت دیتے ہوئے، ممبئی کے دیونارسلاٹر ہاؤس میں قربانی کے ایام تین دنوں تک بڑے کے جانوروں کی قربانی کی اجازت دے دی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ اس ضمن میں فوری طور پر احکامات جاری کیے جائیں، جس پر عمل کرتے ہوئےکارپوریشن نے آج اس ضمن میں احکامات جاری کیے۔

جس کے بموجب صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک مسلمان اپنامذہبی فریضہ اداکرسکیں گے۔

آل انڈیا جمیعت القریش کے قومی نائب صدر عمران بابو قریشی نے بتایا کہ، 'امسال عیدالاضحیٰ پر قربانی کے مسئلہ کو لیکر مہاراشٹرا سرکار کی جاری کردہ متنازعہ گائیڈ لائن پر کئی دنوں سے بحث و مباحثہ جاری تھی، مگر سرکار اپنے فیصلے پر روز اول کی طرح اٹل رہی۔

اس وجہ سے ہم نے بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کورٹ نے شنوائی کرتے ہوئے دیونار سلاٹر ہاؤس میں بڑے جانور کی قربانی کیے جانے کے لئے آج شام تک حکومت کو سرکیولر جاری کرنے کا فرمان سنایا۔'

عمران بابو قریشی نے بتایا کہ، 'آن لائن خریدے گئے بڑے جانورں کی دیونار سلاٹر ہاؤس میں اجازت دیے جانے کے لیے ہم نے القریش ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن ممبئی، محمد حاجی قدرت اللہ قریشی اور محمد آصف قریشی کے ذریعے بتاریخ 27 جولائی 2020 کو بامبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کی تھی۔

جس پر آج دوپہر کے سیشن میں کورٹ نے سماعت کے بعد حکومت کو فوری سرکیولر جاری کرنے کا آرڈر دیا ہے۔

جس پر دیونار کے جنرل منیجر ڈاکٹر شیٹے نے تین دن صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک قربانی کیے جانے کا سرکیولر جاری کردیا ہے۔'

مزید پڑھیں:

جب پورا ملک کھل رہا ہے تو مندر، مسجد ، چرچ کیوں نہیں: سپریم کورٹ

انہوں نے کہا کہ، 'اب عیدالاضحیٰ پر دیونار میں تینوں دن قربانی ہوسکے گی، جو اجازت سرکار سے ملنے کی امید تھی اسے کورٹ نے پورا کردیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details