ممبئی (مہاراشٹرا) :سی بی آئی نے 18 مئی، جمعرات، کو سمیر وانکھیڑے کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا، گرفتاری کی وجہ سے اُنہوں نے پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے سمن ملنے کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی لیکن دہلی ہائی کورٹ نے انہیں بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بمبئی ہائی کورٹ میں راحت کے لیے عرضی دائر کی اور بمبئی ہائی کورٹ نے انہیں 22 مئی تک گرفتاری سے راحت دی ہے۔
اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری کے بعد سرخیوں میں آنے والے این سی بی کے اس وقت کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو بمبئی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ ان کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کسی بھی سخت کارروائی اور گرفتاری پر 22 مئی تک روک لگا دی ہے۔ دراصل، سی بی آئی نے 18 مئی کو وانکھیڑے کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ گرفتاری کے ڈر سے اُنہوں نے پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے سمن ملنے کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔ ادھر، سی بی آئی نے ہائی کورٹ میں کہا تھا کہ ’’ہم انہیں گرفتار نہیں کر رہے ہیں اگر وہ پیش نہیں ہونا چاہتے تھے تو وہ ہمیں بتا سکتے تھے۔‘‘