ممبئی: ہندوستانی فلمی دنیا کے آیکن اور بالی ووڈ کنگ شاہ خان اپنی بیٹی کے فلمی کیرئیر کو کامیاب بنانے کے لئے پہلے ویشنو دیوی گئے اور اب شرڈی کا دورہ کرتے ہوئے کرتے نظر آئے۔ اداکار آشیرواد حاصل کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ شرڈی سائی بابا کا مسکن ہے۔ شاہ رخ خان کی ویڈیو منظر عام پر آئی جہاں اداکار سخت سیکیورٹی کے درمیان مندر کے احاطے میں پہنچے۔ اس دوران ان کی بیٹی سہانا خان اور منیجر پوجا ددلانی بھی ان کے ساتھ تھیں۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان شرڈی سائی بابا کی زیارت کے لیے پہنچ گئے۔ اس دوران اداکار کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان بھی تھیں۔ شاہ رخ کی فلم ڈنکی چند روز میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اداکار بابا کے دروازے پر جا کر دعائیں مانگتے رہے۔