اردو

urdu

ETV Bharat / state

سشانت سنگھ کیس : 'لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے' - drug story a diversion from SSR death case

اداکارہ سے سیاست داں بنیں نغمہ نے اداکارہ و رکن پارلیمان جیا پردا کے بیان کی سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ لوگ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے بالی ووڈ میں منشیات کی بات کررہے ہیں۔

سوشانت سنگھ کیس : لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے
سوشانت سنگھ کیس : لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے

By

Published : Sep 18, 2020, 9:35 AM IST

فلمی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والی اداکارہ نغمہ نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے کیس کو بہت طویل عرصہ ہوچکا ہے، ہم سب اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ کوئی نہ کوئی حل نکل کر سامنے آجائے گا، لیکن کوئی مثبت نتیجہ ابھی تک نہیں آیا۔

سوشانت سنگھ کیس : لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ سشانت کیس کو حل کرنے کے بجائے حکومت بالی ووڈ میں منشیات کے بارے میں بات کرنے میں مصروف ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت عوام کا توجہ ہٹا رہی ہے۔

نغمہ نے الزام عائد کیا کہ سشانت کے معاملے سے توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ اس کے الزامات ٹیلیویژن کی اداکار کامیا پنجابی کے الفاظ سے بھی جھلکتے ہیں ، جنھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے: "یہ سب #JusticeForSSR کے بعد 'جسٹس 4kangana' اب 'جسٹس 4vikishan' کل کوئی اور ہوگا پرسو کوئی اور پھر کوئی اور .....

واضع رہے کہ رکن پارلیمنٹ روی کشن نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے روز ملک اور بالی ووڈ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار اور اسمگلنگ کا معاملہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں منشیات کی لت بہت زیادہ ہے۔ بہت سے لوگوں کو پکڑا گیا ہے۔ این سی بی بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملہ پر سخت کارروائی کی جائے، مجرموں کو جلد از جلد پکڑیں اور انہیں سزا دیں تاکہ پڑوسی ممالک کی سازش کا خاتمہ ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details