اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حق بات کہنے پر میرے خاندان کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے' - این آر سی، شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سینیئر رہنما شتروگھن سنہا نے جے این یو میں رونما ہوئی واردات پر کہا ہے کہ 'سوشل میڈیا پر چند ایسے لوگ ہیں جو حق بات کہنے والوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں'۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سینیئر رہنما شتروگھن سنہا
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سینیئر رہنما شتروگھن سنہا

By

Published : Jan 8, 2020, 7:42 PM IST

جے این یو میں ہوئی واردات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار اور سینئر رہنما شتروگھن سنہا نے کہا کہ چند ایسے لوگ ہیں جو ٹرول کرنے کا کام کرتے ہیں لوگوں کو بد نام کرنے کا کام کرتے ہیں ملک کے عوام کو چاہیے کی چند مٹھی بھر لوگوں کو ملک کی عوام جواب دے کیوں عوام کی تعداد لاکھوں میں ہے جو ان چند لوگوں پر بھاری پڑ سکتی ہے جو سوشل سائٹس پر گالیاں دیتے ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سینیئر رہنما شتروگھن سنہا

شتروگھن سنہا نے کہا 'اگر میں کچھ کہتا ہوں میرے بارے میں کوئی کچھ کہتا ہے تو ہمیشہ مجھے میرے گھر والوں کو بھی اس کا شکار ہونا پڑتا ہے'۔

ممبئی سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شتروگھن سنہا سے خاص بات چیت کی ۔

واضح رہے کہ آئندہ روز نو جنوری کو ممبئی میں گاندھی شانتی یاترا کا آغاز کی جائے گا اور این آر سی، شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف اس سفر میں شتروگھن سنہا بھی شامل ہونگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details