اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Milad un Nabi بوہرہ فرقہ نے منایا عید میلادالنبی - ممبئی نیوز

ممبئی میں بوہرہ فرقہ نے جشن عید میلادالنبی کا جلوس نکالا۔ جس میں بوہرہ فرقہ کے بچے ہاتھوں میں بینر لیے ہوئے تھے جس پر نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تحریر تھی۔ Bohra community celebrates Eid Milad un Nabi

بوہرہ فرقہ نے منایا عید میلادالنبی
بوہرہ فرقہ نے منایا عید میلادالنبی

By

Published : Oct 7, 2022, 3:29 PM IST

ممبئی: بوہرہ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد مصری کیلنڈر کے مطابق آج عید میلادالنبی کے مبارک موقع پر ملک بھر سے ممبئی میں جمع ہوئے اور اس مبارک موقع پر بوہرہ فرقے کے روح رواں سیدنا مفدل کی موجودگی میں عید میلادالنبی منایا۔ اس موقع پر سیدنا مفدل نے اپنے خطاب میں عوام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیا۔

بوہرہ فرقہ نے منایا عید میلادالنبی

جلوس بڑے اہتمام سے بھنڈی بازار علاقے سے بوہرہ محلہ پہنچا۔ کئی بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پیغمبر اسلام کی نصیحتیں، احادیث جسے آج سے ساڑھے چودہ سو برس قبل پیغمبر اسلام نے کہی تھی، کا بینر اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے ۔ Bohra community celebrates Eid Milad un Nabi

جلوس میں تعلیم حاصل کرنے، قران پاک کو حفظ کرنے، دینی اورعصری تعلیم حاصل کرنے، اتحاد ، اخوت اور امن قائم رکھنے کی خاص اپیل کی گئی تھی، کئی بچوں نے بھارت سمیت کئی ممالک کے علم اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے۔

بتا دیں کہ ممبئی میں بوہرہ فرقے سے تعلق رکھنے والوں کو تعداد خاصی ہے بوہرہ فرقے کے روح رواں آنجہانی سیدنا برہان الدین نے اس علاقے کی از سر نو تعمیر کرنے خواب دیکھا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ علاقے میں رہنے والے پسماندہ طبقے کی نشو نما ایک بہتر ماحول اور معاشرے میں پروان چڑھے جسے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ Bohra community celebrates Eid Milad un Nabi

یہ بھی پڑھیں : Raza Academyپی ایف آئی کے بعد مہاراشٹرمیں رضا اکیڈمی پر پابندی کی تیاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details