اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویکسین کو لیکر اس ہفتے ممبئی میں بی ایم سی کی تیاری ہوگی مکمل

ویکسین کو لیکر اب قیاس لگایا جا رہا ہے کہ جلد ہی بھارت کے کونے کونے میں اسے ہر خاص و عام تک پہنچایا جائے گا۔ وہیں ملک کی صنعت دارالحکومت ممبئی میں بھی پوری تیاری کی جاچکی ہے۔

BMC will complete preparations for the vaccine in mumbai this week
ویکسین کو لیکر اس ہفتے ممبئی میں بی ایم سی کی تیاری ہوگی مکمل

By

Published : Jan 5, 2021, 4:13 PM IST

بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی نے بتایا کہ ہم نے 31 دسمبر کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے کرفیو نافذ کیا تھا، جس کا لوگوں نے تعاون کیا۔ اب ویکسین کولیکر ہم نے ممبئی میں 75 مراکز بنانے کا ارادہ کیا ہے موجودہ حالات کو دکھتے ہوئے ایک دن میں 10 سے 12 ہزار لوگوں کو ویکسین دی جائیگی۔

دیکھیں ویڈیو

جبکہ ہم نے روزانہ 50 ہزار لوگوں کو یہ ویکسین دینے کا ٹارگیٹ بنایا ہے۔ ممبئی میں بی ایم سی کے 24 وارڈ ہیں اور ہر وارڈ میں دو سے تین ویکسین مرکز بنائے جائینگے۔

حکومت جب بھی ویکسین دینے کا اعلان کریگی، ہمیں اس کے لئے محض 24 گھنٹے درکار ہونگے ۔ ہم ان 24 گھنٹوں میں ساری تیاری مکمل کر لینگے۔

مزید پڑھیں:

ویکسین کو ہنگامی استعمال کی منظوری، ایک بڑی کامیابی: بھارت بائیوٹیک

فی الحال بی ایم سی سوشل ڈسٹنسنگ اور ماسک پر زور دے رہی ہے تاکہ ملک سے کورونا کا جلد سے جلد خاتمہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details