اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی ایم سی نے میرے دفتر پر قبضہ کر لیا'

کنگنا رناوت نے کہا کہ 'میرے پاس تمام کاغذات ہیں، میری جائیداد میں غیر قانونی طور پر کچھ نہیں ہے۔ بی ایم سی کو اسٹرکچر پلان دینا چاہئے تاکہ غیر قانونی تعمیر کا پتہ چلے۔'

'بی ایم سی نے میرے دفتر پر قبضہ کیا'
'بی ایم سی نے میرے دفتر پر قبضہ کیا'

By

Published : Sep 7, 2020, 7:50 PM IST

اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے افسران نے ممبئی میں ان کے دفتر کو زبردستی ٹیک اوور کر لیا اور عہدیدار پڑوسیوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ بی ایم سی کل ان کی جائیداد مسمار کر دے گی۔'

اپنے دفتر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر لکھا 'یہ ممبئی میں منی کرنیکا فلم کا دفتر ہے جس کے لیے میں نے پندرہ سال محنت کی ہے، میری زندگی میں صرف ایک خواب تھا، جب بھی میں فلمساز بنوں، میرا اپنا دفتر ہو لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس خواب کو توڑنے کا وقت آگیا ہے، اچانک آج بی ایم سی کے کچھ لوگ آگئے۔'

کنگنا نے مزید کہا 'انہوں نے جبری طور سے میرے دفتر کی ہر چیز کی پیمائش کی۔ انہوں نے میرے پڑوسیوں کو بھی ہراساں کیا اور بی ایم سی کے عہدیداروں نے اس دوران کہا کہ 'وہ جو میڈم ہے اس کی کرتوت کا پرینام سب کو بھرنا ہوگا۔'

اداکارہ نے کہا کہ 'میونسپل کارپوریشن کے ارکان بغیر کسی اطلاع کے اس کے دفتر میں داخل ہوئے۔'

انہوں نے کہا 'میرے پاس تمام کاغذات ہیں، میری جائیداد میں غیر قانونی طور پر کچھ نہیں ہے۔ بی ایم سی کو اسٹرکچر پلان دینا چاہئے تاکہ غیر قانونی تعمیر کا پتہ چلے۔'

کنگنا نے کہا 'آج انہوں نے میری جائیداد پر چھاپہ مارا اور کل کسی اطلاع کے بغیر پورا ڈھانچہ مسمار کریں گے۔'

اداکارہ نے حال ہی میں ممبئی کا مقابلہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے کیا تھا، اس تبصرے کے بعد اداکارہ تنازعہ میں گھر گئیں۔

شیوسینا کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے راوت نے اداکارہ کوممبئی واپس نہ آنے کے لیے کہا۔ پارٹی کے ترجمان 'سامنا' نے کنگنا کو نفسیاتی عورت قرار دیا۔

درین اثنا مرکز نے اداکارہ کے تحفظ کے لیے نو ستمبر کو ان کی ممبئی آمد پر وائی سکیورٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بینک چوری کی واردات چوبیس گھنٹے میں حل

ABOUT THE AUTHOR

...view details