ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں رہنے والےسماجی کارکن انل گلگلی کی جانب سے جو معلومات طلب کی گئی تھی اُن میں جرمانے اور رپورٹ کیے گئے جرائم کی معلومات بھی شامل ہیں۔ محکمہ انسپکٹر کھستینا ڈایس نے انل گلگلی کو بتایا کہ سن 2023-2024 میں غیر قانونی اسکولوں کی معلومات میونسپل ویب سائٹ پر عوام کے لیے جاری کی گئی ہیں لیکن اس جانکاری میں کارروائی کی جانکاری دینے میں لیپا پوتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کارروائی جاری ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ مقامی تھانے میں درج جرم کے حوالے سے کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ جمع ہونے والے جرمانے کے حوالے سے بھی کارروائی کی جا رہی ہے اس کے تحت کل 269 اسکولوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ ایسے غیر قانونی اسکول پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اگر اس کے بعد بھی اسکول چلتا رہے تو 10 ہزار روپے یومیہ جرمانے وصول کرنے کا قانون ہے۔
انل گلگلی کے مطابق اگر ممکن ہو تو اسکول کی منظوری دی جائے تاکہ بچوں کا مستقبل خطرے میں نہ پڑے۔ ورنہ مقدمہ درج کر کے جرمانہ وصول کیا جائے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن ہر برس غیر قانونی اسکولوں کی فہرست بناتی ہے اور رسمی کارروائیوں کو مکمل کرتی ہے اس طرح شہریوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔
Illegal Schools in Mumbai ممبئی میں غیر قانونی اسکولوں کیلئے بی ایم سی کا نرم رویہ! - ریاست مہاراشٹر کے ممبئی
ممبئی میونسپل کارپوریشن ہر سال غیر قانونی اسکولوں کی فہرست جاری کرتی ہے لیکن قوانین کے مطابق نہ تو اُن سے جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کسی طرح کا کوئی مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی کی طرف سے داخل کی گئی آر ٹی آئی کے جواب میں جب ایف آئی آر اور جرمانے کے بارے میں پوچھا گیا تو محکمہ تعلیم نے جواب دیا کہ کارروائی جاری ہے۔
ممبئی میں غیر قانونی اسکولوں کے لیے بی ایم سی کا نرم رویہ
یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Political Crisis پہلے شیوسینا اور اب این سی پی میں اراکین اسمبلی کی اہلیت کو لیکر جنگ جاری
گلگلی نے کہا کہ اس جعلسازی کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے باہر غیر قانونی اسکولوں کے نام کے بینر آویزاں کرنے کی ضرورت ہے۔ نیز جرمانہ عائد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ذمہ دار افسر کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔۔