مہاراشٹر کے صنعتی شہر ممبئی میں بی ایم سی کے نائب کمشنر رمیش پوار ایک پروگرام میں شامل تھے۔ جہاں انہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سامنے رکھے سینیٹائزر کو پانی سمجھ کر پینے لگے، غنیمت یہ رہی کہ انہیں جلد ہی احساس ہوا کہ وہ جوپی رہے ہیں وہ پانی نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ سنہ 2021۔22 کے لیے محکمہ تعلیم کا بجٹ پیش کیے جانے لیے منعقدہ تقریب کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔