اورنگ آباد:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی تاریخی جامع مسجد حوضوالی لوہیابازار میں واقع معروف علمی و فلاحی ادارہ شاہ اسلامک لاٸبریری کے 24 ویں یوم قیام کے موقع پر ایک دعاٸیہ تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کا آغاز قاری شوکت علی قاسمی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس میں بزرگ شاعر فضل احمد فضل نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
غور طلب ہے کہ شاہ اسلامک لائبریری گزشتہ 24 سالوں سے دینی علمی سماجی اور فلاحی خدمات کو مسلسل انجام دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک چھوٹے سے ادارے سے شروع ہو کر ایک بڑے ادارے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ آج کے اس 24 وے یوم تاسیس کے پروگرام میں صدارت دینی و فلاحی میدان کی متحرک شخصیت قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کرتے ہوۓ اپنے بیان میں کہا کہ معاشرہ میں تعلیمی رغبت و فروغ کیلۓ 23 سال قبل چند کتابوں سے جس کام کا آٰغاز کیا گیا تھا الحمد للہ آج وہ ایک علمی دینی اصلاحی و فلاحی تحریک بنکر مثالی خد مات انجام دیرہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہزاروں افراد جس سے فیضیاب ہورہے ہیں ۔ 23 سالہ خدماتی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آج 24 ویں یوم قیام کے موقع پر خصوصی دعاٸیہ مجلس سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شدید سردی کے موسم میں غریب لوگوں کو گرم کپڑوں کی تقسیم کا آغاز کیا جارہا ہے جو آٸندہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔