مہاراشٹر کے امراؤتی میں تریپورہ تشدد اور توہین رسالت کے خلاف بند کے دوران تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد ممبئی اور ریاست بھر میں بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر یوم سیاہ Black Day on 6 Decemberمنانے والی تنظیموں پر اب ممبئی پولیس اور ریاستی پولیس نے سخت نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ہر سال ممبئی میں بڑے پیمانے پر بابری مسجد کی شہادت کے دن یعنی 6 دسمبر کو یوم سیاہ Black Day منایا جاتا ہے۔ بابری مسجد انہدام کی برسی کے موقع پر رضا اکیڈمی Raza Academy on Babri Masjid Demolition روایتی طریقے سے ایک بجکر 13 منٹ پر کھتری مسجد، مینارہ مسجد سمیت ممبئی کی تمام مساجد میں اذان دی جاتی ہیں۔
اس تعلق سے امراؤتی میں تریپورہ تشدد اور توہین رسالت کے خلاف بند میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد اب ممبئی اور ریاست میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کے جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ 6 دسمبر کو یوم سیاہ مسلم تنظیمیں مناتی ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی وحدت اسلامی، رضا اکیڈمی، ایس ڈی پی آئی، پی ایف آئی تنظیموں نے 6 دسمبر کو پُرامن احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایس ڈی پی آئی نے اس موقع پر خاموش احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔