ممبئی:ملک کے معروف کامیڈین منور فاروقی کا ممبئی کے باندرہ میں واقع آر ڈی نیشنل کالج میں شو رکھا گیا ہے۔ یہ شو 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔ جیسے ہی اس شو کی اطلاع موصول ہوئی ہے، شو کے خلاف بی جے پی ممبئی کے یووا مورچہ نے احتجاج درج کرایا اور شو کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ Stand Up Comedian Munawar Farooqui
Munawar Faruqui Show in Mumbai ممبئی میں منور فاروقی شو کو منسوخ کرنے کا مطالبہ
بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ایم) ممبئی کے کارکنان نے ممبئی پولیس کمشنر اور آر ڈی کالج کے پرنسپل کو میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے شو کو منسوخ کیا جائے۔ Cancellation of Manawar Farooqui Show
بھارتیہ جنتا یووا مورچہ ممبئی نے آر ڈی نیشنل کالج کے پرنسپل اور ممبئی کمشنر وویک پھنسالکر کو اس شو کو منسوخ کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔ خط میں ممبئی بی جے وائی ایم کے صدر تیجندر سنگھ توانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر منور فاروقی کا شو منسوخ نہیں کیا گیا تو بھارتیہ جنتا یوا مورچہ آر ڈی نیشنل کالج کے باہر زبردست مظاہرہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'منور فاروقی ہماری ثقافت اور دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑاتا ہے اس لیے ہم اس کا شو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اس سلسلے میں نیشنل کالج ممبئی کے پرنسپل کو ایک میمورنڈم بھی دیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ کالج انتظامیہ معاملے کی سنگینی کو سمجھے گا اور منور فاروقی کا شو منسوخ کر دے گا۔