اورنگ آباد: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اورنگ آباد سے بی جے پی کے پارلیمانی انتخابات 2024 کا بگل بجا دیا ہے۔ شہر کے مراٹھواڑہ سنسکرتک منڈل میدان پر منعقد بی جے پی کے اجلاس عام سے جے پی نڈا نے خطاب کیا لیکن بی جے پی کے مقامی صدر شریش بوراڑکر اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ناکام دکھائی دیے، اس کا ثبوت سنسکرتک منڈل میدان پر کثیر تعداد میں خالی کرسیاں ہیں۔ BJP President JP Nadda Visit Aurangabad
جب ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے بات کی جو اجلاس سے جا رہے تھے تو ان لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اجلاس میں شرکت کے لئے کافی دیر سے آئے تھے اب انہیں واپس گھر جانا ہے، یہ صرف سیاسی لیڈران کو دیکھنے آئے تھے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ کئی مشکلات سے دوچار ہیں اسی لئے وہ اس پروگرام میں آئے تھے تاکہ اپنی پریشانی عوامی نمائندوں کو بتا سکیں لیکن ان کی کوئی بات نہیں سنی گئی۔ BJP Flop Show in Aurangabad