اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں واقع کرانتی چوک نامی علاقہ میں اکبر الدین اویسی کے خلاف بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان نے احتجاجی دھرنا دیا۔ BJP Hits Out At Akbaruddin Owaisi۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ اورنگ زیب عالمگیر کے مزار پر حاضری دے کر ایم آئی ایم کے رہنما نے اس شہر میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے کا کام کیا ہے، احتجاجی دھرنے کے دوران بی جے پی کارکنوں نے ایم آئی ایم کے رہنما اکبرالدین اویسی کے پوسٹر بھی نذر آتش کیے اور ساتھ ہی اکبر اویسی کے خلاف ملک دشمنی کا مقدمہ درج کیے جانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
Akbaruddin Owaisi's Visit to Aurangzeb's Tomb: اکبر الدین اویسی کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی دھرنا - اورنگ آباد خبر
ایم آئی ایم کے رہنما اکبر الدین اویسی نے خلد آباد پہنچ کر بزرگان دین اور مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے مزار پر حاضری دی تھی، جس کے بعد کرانتی چوک میں بی جے پی کے کارکنان نے ایم آئی ایم کے رہنما کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر اکبر اویسی کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ان کی تصاویر کو نذرِ آتش کیا گیا۔ BJP Hits Out At Akbaruddin Owaisi
ایم آئی ایم کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے خلد آباد پہنچ کر بزرگان دین اور مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے مزار پر حاضری دی تھی، جس کے بعد کرانتی چوک میں بی جے پی کے کارکنان نے ایم آئی ایم کے رہنما کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر اکبر اویسی کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ان کی تصاویر کو نذرِ آتش کیا گیا۔
- مزید پڑھیں:Akbaruddin Owaisi Visit Aurangabad: اکبرالدین اویسی نے اورنگ زیب عالمگیر کے مزار پر دی حاضری
بی جے پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر یہ واقعی اسلام کو ماننے والے ہیں تو اکبر اویسی کو پہلے زرزری زربخش دولہا اور شاہ نور میاں کی درگاہ پر حاضری دینی چاہیے تھی، لیکن وہ مذہبی منافرت پھیلانے اور اورنگ زیب کے نظریات کو فروغ دینے کے مقصد سے اورنگ آباد آئے تھے اس لیے ان کے خلاف ملک دشمنی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔