نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے کہا کہ مہاراشٹرا اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے لیے سپریم کورٹ کے حکم کا مطلب یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔
این سی پی کے رہنما نواب ملک نے عدالتی فیصلے کے بعد ہندی میں ٹویٹ کیا کہ' ستیہ مو جئتے بی جے پی کا کھیل ختم (سچائی اکیلے جیت جائے گی )۔
بی جے پی کا کھیل ختم ہوگیا: نواب ملک
جسٹس این وی رمنا ، اشوک بھوشن اور سنجیو کھنہ کے بنچ نے کہا کہ ایک پروٹیم اسپیکر فلور ٹیسٹ کروائے گا اور یہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے نہیں کرایا جاسکتا۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ فلور ٹیسٹ کی کارروائی براہ راست نشر کی جانی چاہئے۔ سپریم کورٹ نے نوٹ کیا کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک ماہ بعد بھی مہاراشٹر میں قانون سازوں کو حلف نہیں دیا گیا ہے۔
سینئر کانگریس رہنما پرتھویراج چوہان نے کہا شیوسینا، این سی پی اور کانگریس اتحاد مہاراشٹر سے متعلق عدالتی حکم سے مطمئن ہیں۔
چوہان نے کہا کہ بی جے پی کے اس دعوے کی کہ ان کو 174 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہیں کی حقیقت کل سامنے آجائے گی۔یوم آئین کے موقع پر آئین کا احترام کیا گیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مہاراشٹرا اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے۔