اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں بی جے پی رہنماؤں نے آتش بازی کرکے ایم ایل سی الیکشن میں جیت کا جشن منایا اور اس کامیابی کو ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کا اشارہ قرار دیتے ہوئے ڈھول تاشوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا گیا، اورنگ آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اتل ساوے کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں بی جے پی کو یہ غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
Maharashtra MLC Election Results 2022: ایم ایل سی الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی پر اورنگ آباد میں جشن
مہاراشٹر قانون ساز کونسل انتخابات میں بی جے پی کے پانچ امیدوار کامیاب ہوئے جس کے بعد اورنگ آباد شہر کے گلمنڈی علاقے میں بی جے پی رہنماؤں و کارکنان نے زبردست جشن منایا۔ BJP Wins 5 Seats In Maharashtra MLC Election
بی جے پی امیدواروں کی کامیابی پر اورنگ آباد میں جشن
بی جے پی کے رکن اسمبلی اتل ساوے کا کہنا ہے کہ ہمارے پانچویں امیدواروں نے بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی ہے اس جیت کے پیچھے ساری محنت سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی ہے ساتھ ہی اتل ساوے نے یہ بھی دعوی کیا کہ آئندہ دنوں میں مہاراشٹر میں ایک بار پھر سے بی جے پی کی حکومت بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Political Crisis: ایکناتھ شندے کے خلاف شیوسینا کی کارروائی