اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی ۔شیوسینا کو حکومت تشکیل دینی چاہیے' - sharad pawar news

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے صدر شردپوار نے ایک بار پھر یہ کہاکہ عوام نے بھارتیہ جنتاپارٹی اور شیوسینا کو اکثریت دی ہے اس لیے انھیں حکومت تشکیل دینی چاہیئے ۔

'بی جے پی ۔شیوسینا کو حکومت تشکیل دینی چاہیے'

By

Published : Nov 6, 2019, 3:08 PM IST

شرد پوار نے صحافیوں سے کہاکہ ایسی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ این سی پی ۔کانگریس ۔شیوسینا مل کر حکومت بنائیں گی لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

انھوں نے کہاکہ بی جے پی اور شیوسینا کا گذشتہ 25برسوں سے اتحاد ہے اور انھیں پورا یقین ہے کہ وہ جلد ہی حکومت بنائیں گے ۔

واضح رہے کہ بی جےپی اور شیوسینا کے درمیان حکومت بنانے کے لیے رسہ کشی آج تیرہویں دن بھی جاری ہے ۔مہاراشٹر اسمبلی کی 288سیٹوں کے لیے 21اکتوبر کو انتخابات ہوئے تھے اور ووٹوں گنتی 24اکتوبر کو ہوئی ۔سب سے زیادہ 105سیٹیں بی جےپی کو ،شیو سینا کو 56، این سی پی کو 54اورکانگریس کو 44 سیٹیں ملی ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details