بی جے پی کے رکن اسمبلی اتول ساوے نے کہا ہے کہ جب لاک ڈاؤن میں دودھ کی قیمتوں میں کمی آئی تھی اسی وقت مہاراشٹر حکومت کو دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ایک مطالباتی میمورنڈم دیا گیا تھا لیکن حکومت نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔
اورنگ آباد: دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بی جے پی کا احتجاج
ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے بی جے پی نے احتجاج کیا۔
image
ساوے کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے کسان خودکشی کر رہا ہے۔ کسانوں کو وقت پر کھاد نہیں مل رہی ہے حکومت نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کسانوں کے کھیت تک کھاد پہنچا کر دیں گی لیکن وہ وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔
احتجاج کررہے بی جے پی کارکنان نے شرد پوار کی تصویر پر دودھ ڈال کر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج درج کروایا اور نعرے بازی بھی کی، ساتھ ہی بی جے پی کارکنان نے اورنگ آباد جلگاؤں ہائی وے پر کچھ وقت کے لیے راستہ جام کردیا تھا۔