اورنگ آباد:مہاراشٹر کے باغی رہنماؤں میں مراٹھواڑہ کے ایم ایل ایز بھی شامل ہیں، بی جے پی کے رکن اسمبلی اتل ساوے کا کہنا ہیکہ وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی من مانی کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں غیر یقینی طور پرتبدیلی کا امکان ہے۔
BJP MLA on Maha Govt: 'مہاراشٹر حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے'
اورنگ آباد میں بی جے پی رکن اسمبلی اتل ساوے نے مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران سے متعلق وزیراعلی ادھوکر ٹھاکرے پر تنقید کی۔ BJP MLA Slams Maha CM
اتل ساوے نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی بھی رکن اسمبلی سے بات کی ہے اور نہ ہی کسی کا فون اٹھارہے ہیں ۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد میں پینے کے پانی کی قلت ہے نئی پائپ لائن کے فنڈ کے لیے کہا گیا تھا لیکن پچھلے دو بجٹ سیشن میں سولہ سو اسّی کروڑ کے ترقیاتی کاموں کے لیے نہیں دیا گیا۔ اتل ساوے نے کہا کہ اورنگ آباد کی خواتین کی مہاراشٹر حکومت کو بددعا ہے یہی وجہ ہے کہ آج مہاراشٹر حکومت پریشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Political Crisis: ایکناتھ شندے کے خلاف شیوسینا کی کارروائی