اردو

urdu

By

Published : Mar 5, 2021, 7:42 AM IST

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کابینی وزیر اسلم شیخ اور بی جے پی رکن اسمبلی منگل پربھات لودھا میں لفظی جنگ

اسلم شیخ نے کہا کہ بی جے پی کے شمالی ممبئی اقلیتی سیل کا صدر بنگلہ دیشی ہے، بی جے پی رکن اسمبلی نےالزام صحیح ہونے پر مستعفی ہونے کا چیلنج دیا۔

mangal
mangal

مہاراشٹر ودھان بھون میں بجٹ اجلاس کے چھوتھے دن اضافی مطالبات کے سیشن میں ریاست کے کابینی وزیر برائے ٹیکسٹائل، فشریز و پورٹس اور ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ اور بی جے پی کے رکن اسمبلی منگل پربھات لودھا کے مابین زبردست لفظی جنگ ہوئی۔

مہاراشٹر: کابینی وزیر اسلم شیخ اور بی جے پی رکن اسمبلی منگل پربھات لودھا میں لفظی جنگ

منگل پربھات لودھا کو جواب دیتے ہوئے ، جنھوں نے کچھ دن قبل مالونی پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کی اپیل کرنے والے بینرز کو پھاڑ دیا گیا تھا اور اس کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے والے بی جے پی عہدیداروں کے خلاف مالونی پولیس نے جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں، اسلم شیخ نے کہا کہ جس ممبئی پولیس کا موازنہ لندن کی اسکاٹ لینڈ یارڈ سے کیا جاتا ہے اور جو دنیا کی دوسری سب سے اچھی پولیس ہے اس کے خلاف صرف اپنے سیاسی مفادات کے لئے ایسے الزامات لگانا مناسب نہیں ہے۔ بی جے پی اپنے ووٹ کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔
مالونی میں ہندؤں پر مظالم اور اُنہیں جبراً نقل مکانی کروانے کے الزامات پر اسلم شیخ نے بی جے پی رکن اسمبلی منگل پربھات لودھا کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جس اسمبلی حلقہ میں 3 لاکھ ووٹروں میں سے 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہندو ووٹرس ہیں وہاں ہندو اقلیت میں ہیں یہ سوال کیسے پیدا ہو سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بی جے پی رہنماؤں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کے الزامات لگانے سے پہلے تھوڑا مطالعہ کرلیں تو بہتر ہوگا۔
جیسے ہی لودھا نے مالونی میں بنگلہ دیشی و روہنگیائی مسلمانوں کی دراندازی کا معاملہ اٹھایا اسلم شیخ نے بی جے پی پر پلٹ وار کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ بی جے پی کے شمالی ممبئی اقلیتی یوتھ سیل کا صدر بنگلہ دیشی ہے جسے پولیس نے خود پکڑا ہے اور یہ سب کچھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ہے جس پر تلملاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی منگل پربھات لوڈھا نے کہا کہ اگر یہ بات سچ ہے تو میں استعفی دوں گا اور اگر یہ غلط ہے تو اسلم شیخ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے مالونی پولیس نے ایک بنگلہ دیشی کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ بی جے پی شمالی ممبئی اقلیتی یوتھ سیل کا صدر ہے جس کا نام روبیل شیخ بتایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details