ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'معاشی طور پر ملک کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ اس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے دفعہ 370 کو سامنے لایا گیا اور جب اس سے بھی کچھ نہیں ہوا تو این آر سی، سی اے اے اور اب این پی آر کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔'
'حکومت عوام کو گمراہ کر رہی ہے' - mumbai
ونچت بہوجن اگھاڑی اور دیگر سماجی تنظیموں کے ذریعے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے دادر ٹی ٹی علاقے میں احتجاج کیا گیا۔
ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر
انہوں نے کہا کہ 'ملک کی معاشی صورتحال سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعے مختلف قوانین پیش کیے جا رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'
انہوں نے آر ایس ایس پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک جھوٹی تنظیم ہے اور جھوٹ اس کے خون میں شامل ہے۔'