ممبئی میں بہار اتخابات کے ضمن میں اقلیتی مورچے کے قومی صدر جمال صدیقی نے بتایا کہ گھر گھر جا کر حکومت کی اسکیموں کو متعارف کرایا گیا ہے اور مورچہ نے بوتھ لیول پر کام کرنے کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت "ایک بوتھ- 10 یوتھ" کے فارمولے پر عمل کرکے بڑے پیمانے پر اقلیتی مورچے کے نوجوانوں کو فعال بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کے اس کے لیے 7 ہزار بوتھ منتخب کیے گئے ہیں۔ جہاں ان اقلیتی نوجوانوں کو مقرر کیا گیا ہے۔