ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی میں گزشتہ جمعہ کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے مخالفت میں لاکھوں لوگوں نے زبردست احتجاج کیا تھا۔
وہی آج شام تقریباً چار بجے بھارتیہ جنتا پارٹی نے سی اے اے کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کر زبردست اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
یہ حمایتی ریلی منڈی سے جھنڈا ناکہ ہوتے ہوئے شیواجی چوک پہنچ کر ایک جلسہ میں تبدیل ہو گئی۔ اس ریلی میں مقامی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان کپل پاٹل، کانگریس کے امیدوار رہے شنتوش ایم شیٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی صدر ہرشل پاٹل سمیت بی جے پی کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔