ضلع جلگاؤں کے شہر بھساول میں بی جے پی کارپوریٹر کے اہلخانہ پر نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کیا جس میں کنبے کے چار افراد سمیت پانچ لوگوں کی موت واقع ہوگئی اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً دس بجے کے قریب بھساول کے شمتا نگر میں پیش آیا، اس واقعے کے بعد پورے شہر میں سنسی پھیل گئی ہے۔
اس حملے میں بی جے پی کارپوریٹررویندر کھرات عرف ہمپی (50)، ان کے بھائی سنیل کھرات (55)، اور ان کے دو بیٹے پریم ساگر کھرات (28)، روہت عرف سونو کھرات سمیت اس کے دوست سمت گجرے (25) سمیت ایک دیگر شخص کی موت ہوگئی۔