اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رکن اسمبلی رام کدم پولیس حراست میں - ممبئی کی خبریں

رکن اسمبلی رام کدم کو ممبئی پولیس نے حراست میں لیا ہے، وہ پالگھر میں سادھوؤں کے قتل کے معاملے میں 'جن آکروش یاترا' نکالنے والے تھے۔

BJP Leader Ram Kadam detained by Mumbai police
بی جے پی کے رکن اسمبلی رام کدم پولیس حراست میں

By

Published : Nov 18, 2020, 2:22 PM IST

رام کدم پالگھر ماب لنچنگ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی اپنے ہاتھوں پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج درج کرنے کے لیے ممبئی میں واقع اپنے گھر کھار نواس سے پالگھر کے لیے روانہ ہو رہے تھے، تبھی ممبئی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی رام کدم پولیس حراست میں

واضح رہے کہ رام کدم آج پالگھر میں سادھوؤں کے قتل کی مخالفت میں جن آکروش یاترا نکالنے والے تھے۔ ان کے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

رکن اسمبلی رام کدم کے مطابق مہینوں گزر جانے کے باوجود اب تک سادھوؤں کے قتل کا انصاف نہیں ہوا ہے اور انہوں نے سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details