وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے دورہ اورنگ آباد کے دوران بی جے پی رہنماؤں کو ملاقات کرنے سے روکنے پر پارٹی کارکنوں نے ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
اورنگ آباد: ادھو ٹھاکرے کے دورے پر بی جے پی رہنما حراست میں مہاراشٹرا کے وزیراعلی نے آج اورنگ آباد شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں آئے تھے۔ اِسی دوران بی جے پی سٹی صدر سنجے کینکر، ادھو ٹھاکرے کو میمورنڈم دینے کے لیے پروگرام کے مقام پر پہنچے اور ان سے ملنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔
ادھو ٹھاکرے کے دورہ اورنگ آباد کے دوران بی جے پی رہنما کی گرفتاری اس دوران بی جے پی کارکنان اور پولیس میں بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد بی جے پی رہنما سنجے کینکر کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف بی جے پی کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔
بی جے پی کارکنوں کے مطابق اورنگ آباد شہر میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مسائل کو حل نہیں کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ میں وہ وزیراعلی کو میمورنڈم دینا چاہتے تھے لیکن پولیس نے ایسا کرنے سے روک دیا۔