اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی ہم سے حسد کرتی ہیں' - وہ ناراض نہ ہوں

شیوسینا کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے بی جے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن شیوسینا سے حسد کرتی ہے۔ کیوں کہ وہ اقتدار سے باہر ہے۔

'بی جے پی ہم سے حسد کرتی ہیں'
'بی جے پی ہم سے حسد کرتی ہیں'

By

Published : Dec 28, 2019, 9:50 AM IST

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ وہ اقتدار سے باہر ہوگئے ہیں اس لیے وہ افسردہ ہیں اور میں انہیں 'برنول' استعمال کرنے کی رائے نہیں دوں گا۔ ہم ان کے درد کو سمجھتے ہیں لیکن ہماری توجہ کاموں پر مرکوز ہیں کیوں کہ لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔ ہم نے اپنے وعدوں کو پورا کرنا شروع کیا کردیا ہے جیسے کہ قرض معافی، 10 روپے کی کھانے کی پلیٹ اور لوگوں کو مکانات کی فراہمی وغیرہ۔

انہوں نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے اور ہمیں اس طرح کے ٹرول سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

بی جے پی اقتدار میں نہیں اسی لیے وہ ہمیں ٹرول کرتے ہیں، تو انہیں ٹرولنگ میں مصروف رہنے دیں۔

وہ (بی جے پی) انہیں اقتدار میں نہیں ہونے کی وجہ سے ہمیں ٹرول کرتے ہیں۔ تو انہیں ٹرولنگ میں مصروف رہنے دیں ، وہ ہمیں ان جگہوں سے ٹرول کررہے ہیں جہاں انہوں نے انٹرنیٹ نہیں بند کیا ہے۔ اچھا ہے وہ اپنے موبائیل فون استعمال کریں اور ایسا کرتے رہیں ، وہ اقتدار سے باہر ہیں اس لیے وہ ہم سے حسد کرتے ہیں۔

وڈالہ واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے جہاں شیوسینا کے کارکنوں نے ایک شخص کو مبینہ طور پر تنگ کیا ، ٹھاکرے نے کہا'میں ان ٹرولرز کو جانتا ہوں وہ صرف شیو سینا کو نہیں ٹرول کرتے ہیں بلکہ وہ خواتین اور خواتین صحافیوں کو بھی ٹرول کرتے ہیں۔

یہ فطری بات ہے کہ جب کوئی ناراض ہوتا ہے تو وہ اس میں ملوث ہوجاتا ہے۔ لیکن میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ناراض نہ ہوں کیوں کہ لوگ اقتدار سے باہر ہیں لہذا وہ ایسا کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details