پارٹی کے کارگزار صدر جگت پرکاش نڈا نے یہاں یہ فہرست جاری کی۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: بی جے پی کی چوتھی فہرست جاری - بی جے پی کی چوتھی فہرست جاری
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج سات امیدواروں پر مشتمل اپنی چوتھی فہرست جاری کی۔
بی جے پی کی چوتھی فہرست جاری
اس سے قبل بی جے پی نے منگل کے روز125 امیدوار، بدھ کے روز 15 اور جمعرات کے روز4 امیدواروں کی تین فہرست جاری کی تھی۔اس طرح سے بی جے پی اب تک 151 امیدواروں کا اعلان کرچکی ہے۔
آج کی فہرست میں پارٹی نے اسمبلی حلقہ مکتی نگر سے روہنی کڈسے، کاٹول سے چرن سنگھ ٹھاکر، تُمسر سے پردیپ پاڈولے، ناسک (مشرق) سے راہل ڈھیکول، بوریولی سے سنیل رانے، گھاٹ کوپر(مشرق) سے پراگ شاہ اور قلابہ سے راہل نارویکر کو ٹکٹ دیا ہے۔