ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کانگریس کے سابق رکن اسبملی آصف شیخ نے ای ٹی وی بھارت کو شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این آر پی پر خصوصی بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی دہلی انتخابات میں شاہین باغ کو سیاسی مدعا بنایا اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو غیر آئینی بتا کر نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر کی موجودہ سرکار میں کانگریس پارٹی کے دس وزیر بھی شامل ہیں۔ اسی لئے مہاراشٹر میں این آر سی اور سی اے اے کو لیکر اب تک کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے سی اے اے، کے خلاف گلی سے لیکر دلی تک مخالفت کی جا رہی ہے۔
وہیں مالیگاؤں میں کانگریس کے مقامی صدر اور سابق مئیر شیخ رشید کی قیادت میں نو سیاسی پارٹیوں کی حمایت سے 'سنویدھان سرکھشا سمیتی' کی تشکیل دی گئی۔
اس تنظیم کے زیر اہتمام شہیدوں کی یادگار قدوائی احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ بعد میں شاہین باغ کی طرز پر مئیر طاہرہ شیخ رشید کی قیادت میں خواتین کا گشتی شاہین باغ بنا کر احتجاج مظاہرہ ہو رہا ہے۔