شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کو لے کر دہلی میں ہوئے تشدد کے بعد اپوزیشن جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) سمیت این ڈی اے کو لگاتار تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پارٹی سربراہ شردپوار نے ممبئی میں اتوار کو ایک پروگرام کے دوران کہا کہ 'پچھلے کچھ دنوں سے قومی دارالحکومت جل رہی ہے۔ مرکز میں اقتدار کر رہی پارٹی دہلی اسمبلی انتخاب میں کامیاب نہیں ہو سکی تو فرقہ پرستی کو بڑھاوا دے کر سماج کو تقسیم کر دیا گیا۔'
واضح رہے کہ دہلی تشدد میں اب تک 45 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور قریب 200 لوگ زخمی ہیں۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی ہوئی دکھ رہی ہے۔ اسپتالوں میں بھرتی بہت سے ایسے لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں جو سنگین طور سے زخمی ہیں۔ وہیں نالوں اور جلے ہوئے گھروں گاڑیوں سے بھی لاش برآمد ہورہی ہے۔'
دوسری جانب مہاراشٹر میں اتحاد والی سرکار کی ساتھی این سی پی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی ) انتخاب میں بھی وہ شیوسینا کے ساتھ مل کر اس کا نمبر ون کا درجہ برقرار رکھے گی۔