اردو

urdu

By

Published : Mar 2, 2022, 7:57 PM IST

ETV Bharat / state

BJP on Nawab Malik: بی جے پی نے نواب ملک کے استعفی کا مطالبہ کیا

مہاراشٹر بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیونکہ اپوزیشن نے سرکار اور حکمراں محاذ مہا وکاس اگھاڑی کیخلاف سخت تیور اختیار کر رکھا ہے جس کے سبب ایوان کی کارروائیاں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ BJP on Nawab Malik

بی جے پی نے نواب ملک کے استعفی کا مطالبہ کیا
بی جے پی نے نواب ملک کے استعفی کا مطالبہ کیا

نواب ملک کے استعفی کے موقف پر بی جے پی قائم ہے جس سے ایوان اسمبلی کے ہنگامہ آرائی کی نذر ہونے کے آثار بڑھ گئے ہیں۔ BJP Demands the Resignation of Nawab Malik

مہاراشٹر بجٹ اجلاس سے قبل ہی اپوزیشن نے روایتی چائے پارٹی کا بائیکاٹ کر کے وزیر اقلیتی امور نواب ملک کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاں بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ سرکار دہشت گرد اور ممبئی بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ داؤد ابراہیم کے سامنے جھکتی ہے۔ نواب ملک نے ممبئی کے قاتلوں کے ساتھ کاروبار و معاہدہ کیا ہے اور سرکار اس کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

بی جے پی نواب ملک کے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے جب تک اس کا استعفی نہیں لیا جاتا ایوان میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ جو سرکار دہشت گرد اور مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم سے ہمدردی رکھتی ہے اس سرکار کی چائے پارٹی میں ہم شرکت نہیں کریں گے۔ BJP On Dawood Ibrahim

یہ بھی پڑھیں:Protest of Maha Vikas Aghari: نواب ملک کی حمایت مہا وکاس اگھاڑی کا احتجاج

دیویندرفڑنویس نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں عوامی مسائل پیش کرنے کی ہماری تیاری ہے لیکن سرکار اس پر بحث و مباحثہ کر نے کی نیت سے کام کریں کیونکہ اس سے قبل کسانوں کے میٹرو بجلی سپلائی منقطع نہ کرنے کا حکم نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے جاری کیا تھا لیکن اس کے باجود کسانوں کے میٹر کاٹ دئیے گئے اور بجلی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔

دیویندر فڑنویس نے سرکارپر سخت تنقیدکرتے ہوئے یہ سرکار شرابیوں کی سرکار ہے کیونکہ وہ صرف شرابیوں کیلئے ہی کام کر تی ہے یہ تنقید فڑنویس نے سرکار کے مالس اور راشن کی دکانوں میں شراب فروخت کر نے کے فیصلے پر کی ہے۔ دوسری طرف این سی پی نے کسی بھی قیمت پر اپنے وزیر نواب ملک کا استعفی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ نواب ملک نے آرین کیس میں جو سوال اٹھائے تھے ایس آئی ٹی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسے بے قصور پھنسایا گیا تھا۔

مہاراشٹر این سی پی جینت پاٹل نے کہا کہ این سی پی اور سرکار نواب ملک کے ساتھ ہے ایوان اجلاس میں اپوز یشن نے بغیر کسی ثبوت کے ہنگامہ آرائی کر نے کا فیصلہ کیا ہے لیکن سرکار اس کے سامنے نہیں جھکے گی۔

اپوزیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ جب تک نواب ملک کا استعفی نہیں لیا جاتا اس وقت ایوان اسمبلی چلنے نہیں دی جائے گی جس کے بعد اب این سی بی نے بھی نواب ملک کی حمایت میں اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details