مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مسلم پرسنل لابورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے آج اترپردیش انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے حالیہ انتخابات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بی جے پی یوپی میں پچھڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی مسلسل کوشش میں ہے کہ کسی طرح سے یوپی انتخابات کا رخ ہندو مسلم کردیا جائے، لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہے جس سے ان کو کامیابی نہیں مل رہی ہے، اس لیے بی جے پی کے رہنماؤں میں بوکھلاہٹ ہے۔