اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیاسی دباؤ میں ممبئی پولیس: اشیش شیلار - Riya arrested

سشانت خودکشی معاملے میں ممبئی پولیس نے 65 دنوں تک جانچ کرنے کے بعد بھی کسی طرح کا معاملہ درج نہیں کیا جبکہ نارکوٹک کنٹرول بیورو نے ریا کو گرفتار کر لیا۔

سیاسی دباؤ میں ممبئی پولیس: اشیش شیلار
سیاسی دباؤ میں ممبئی پولیس: اشیش شیلار

By

Published : Sep 10, 2020, 5:09 PM IST

ممبئی: سشانت خودکشی معاملے میں ممبئی پولیس نے 65 دنوں تک جانچ کرنے کے بعد بھی کسی طرح کا معاملہ درج نہیں کیا۔ جبکہ نارکوٹک کنٹرول بیورو نے ریا کو گرفتار کر لیا۔

ویڈیو

سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ کے خلاف ریا چکرورتی کے ذریعہ کی جانے والی ایف آئی آر کے پیش نظر بی جے پی نے ممبئی پولیس پر سوال اٹھایا ہے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ 'سشانت کی خودکشی کے معاملے میں ممبئی پولیس نے 65 دنوں تک جانچ کرنے کے بعد بھی کسی طرح کا معاملہ درج نہیں کیا جبکہ نارکوٹک کنٹرول بیورو نے ریا کو گرفتار کر لیا'۔

اس تعلق سے بی جے پی کے رکن اسمبلی آشیش شیلار نے کہا کہ 'ریا کی شکایت پر ممبئی پولیس حرکت میں آئی اور محض ایک دن کے اندر ہی ششانت کے اہل خانہ کے خلاف معاملہ درج کر لیا، یہ سیاسی دباؤ ہے جس کے چلتے ممبئی پولیس یہ رویہ اختیار کر رہی ہے'۔

دراصل سشانت سنگھ کی خودکشی معاملے کو بی جے پی حکومت نے ایک اہم سیاسی موضوع بنایا ہے جس کے بعد سے بی جے پی حکومت ریا کی گرفتاری کے لئے مسلسل دباؤ بنا رہی تھی لیکن ریا سمیت 65 لوگوں کے بیان درج کرنے کے بعد بھی ممبئی پولیس نے ریا کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

اس دوران معاملہ سی بی آئی کے سپرد کیا گیا جس کے بعد نارکوٹک کنٹرول بیورو نے منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف جانچ شروع کی اور ریا سمیت کئی لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details