اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Political Crisis 'مہاراشٹر میں بی جے پی پارٹیوں کو توڑنے اور تباہ کرنے کی سیاست پر گامزن'

ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا میں بغاوت کے بعد اب نیشلسٹ کانگریس پارٹی میں بغاوت ہوئی اور اجیت پوار بی جے پی کے ساتھ حکومت میں شامل ہوگئے۔ Maharashtra Political Crisis

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 9, 2023, 8:59 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس نے ہفتہ کے روز حکمران اتحادی شیوسینا کے لیڈر کے اس دعوے کو چیلنج کیا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں حالیہ تقسیم کے بعد ریاستی کانگریس بھی ٹوٹ جائے گی۔ ریاستی کانگریس صدر نانا پٹولے نے کہاکہ "غدار صرف دوسروں کو 'ٹرن کوٹ' کے طور پر دیکھیں گے... کانگریس میں کوئی پیچھے چھرا کھونپنے والا نہیں ہے، ہم پوری طرح متحد ہیں اور مضبوط کھڑے ہیں،‘‘ وہ شیو سینا کے ایک رہنما گلاب راؤ پاٹل کے اس دعوے کا حوالہ دے رہے تھے کہ کانگریس کے کچھ ایم ایل اے مبینہ طور پر ان کی پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ہی اپنا رخ بدل سکتے ہیں۔

ان دعوؤں کو رد کرتے ہوئے پٹولے نے کہا کہ شیو سینا اور این سی پی لیڈران واضح طور پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے دی گئی اسکرپٹ کو پڑھ رہے ہیں۔ پٹولے نے گرج کر کہاکہ نئی دہلی سے بی جے پی کی حمایت سے مہاراشٹر میں پارٹیوں کو توڑنے اور تباہ کرنے کی سیاست چل رہی ہے۔ اب یہاں تک کہ (نائب وزیراعلیٰ) اجیت پوار بھی وہی زبان استعمال کر رہے ہیں جو (وزیر اعلیٰ) ایکناتھ شندے نے کی تھی جب انہوں نے (جون 2022) بغاوت کی تھی اور شیوسینا کو الگ کیا تھا‘‘۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر میں اقتدار کی بھوکی بی جے پی کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل: ناناپٹولے

انہوں نے یقین دلایا کہ لوگوں کو الجھانے کے لیے پھیلائے جانے والے جھوٹ کے باوجود کانگریس کوئی بھی نہیں چھوڑے گا "کیونکہ ہماری پارٹی میں کوئی پیٹھ میں چھرا کھونپنے والا نہیں ہے"۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کی کہ وہ اپوزیشن کو خوفزدہ کرنے اور ان کی پارٹیوں کو پوری طاقت اور تفتیشی ایجنسیوں سے مدد کے ساتھ توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پٹولے نے کہاکہ ’’عام لوگ بی جے پی کی اس طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں… بی جے پی کو کئی جگہوں سے حمایت نہیں مل رہی ہے اس لیے وہ پارٹیوں کو تقسیم کرنے اور اپنے لیڈروں کو پکڑنے کا سہارا لے رہے ہیں‘‘۔ اس کے برعکس انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمت نہیں ہارے گی اور پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ کے مانسون اجلاسوں میں مہنگائی، بے روزگاری، نوجوانوں، کسانوں وغیرہ جیسے عام لوگوں کے مسائل کو اٹھاتی رہے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details