غور طلب ہے کہ ریاستی حکومت نے گائے یا اس کی نسل کے کسی بھی جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ پولیس انتظامیہ کا ماننا ہے کہ پابندی کے باوجود ریاست میں جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے۔
گائے ذبح کرنے کے الزام میں کچھ فرار کچھ گرفتار گائے کو لے جا رہے ایک نابالغ سمیت گائے کو فروخت کرنے والے شخص کو بھوئیواڑہ پولیس تھانہ نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں ملوث دو قصاب فرار ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق موصولہ ہونے اطلاعات کے مطابق محمد کمید شمیم (نا بالغ) اور برجیش كمارلال جی یادو نارپولی مذبح خانے کے لیے گائے کی خریداری کر کے لے جا رہے تھے۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا لیکن تفتیش کے بعد انہوں نے خود اس بات کا اقرار کیا کہ برجیش یادو کے یہاں سے گائے کی خریداری کر کے مذبح کے لیے لے کر جا رہے تھے۔
اس معاملے میں دو افراد سلمان اور صدرالدین قصاب فرار بتائے جارہے ہیں جن کی پولیس کو تلاش ہے۔
نابالغ لڑکے کو پولیس نے ضمانت پر چھوڑ دیا ہے جبکہ برجیش کو عدالت نے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔