اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: ڈائنگ کمپنی میں زبردست آتشزدگی - پانی کی قلت کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا تھا۔

بھیونڈی کے ایک ڈائنگ کمپنی میں اچانک آگ لگنے سے خام اور تیار شدہ مال سمیت لاکھوں روپے کی مشینری جل کر خاکستر ہوگئی۔

بھیونڈی: ڈائنگ میں زبردست آتشزدگی
بھیونڈی: ڈائنگ میں زبردست آتشزدگی

By

Published : Feb 6, 2020, 11:43 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:44 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں دیر شام ایک ڈائنگ کمپنی میں آگ لگ گئی جس میں خام اور تیار شدہ مال سمیت لاکھوں روپے کی مشینری جل کر خاکستر ہوگئی۔

بھیونڈی کے کلیان روڈ کے نزدیک کھدان روڈ پر واقع سائزنگ اینڈ پروسیس نامی کمپنی میں شام کے تقریبا پانچ بجے اچانک زبردست آگ لگ گئی۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھیونڈی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیا عملہ کے ساتھ موقع واردات پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگی، لیکن پانی کی قلت کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا تھا۔

بھیونڈی: ڈائنگ میں زبردست آتشزدگی۔ویڈیو

اس واقعے کے پیش نظر شہر سے فورا دو پانی کے ٹینکر اور کلیان سے دوسرے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

معلومات کے مطابق آگ کی لپٹیں اتنی تیز تھی کہ کچھ ہی دیر میں پورے ڈائنگ کو اپنے زد میں لے لیا، جس میں خام اور تیار مال سمیت لاکھوں روپے کی مشینری جل کر خاکستر ہوگئی۔

بھیونڈی: ڈائنگ میں زبردست آتشزدگی
حادثے کو دیکھتے ہوئے علاقے میں بجلی کی سپلائی کو منقطع کردی گئی تھی، معاملے کی خبر ملتے ہی بھیونڈی شہرکی پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 11:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details