اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: نائب صدرجمہویہ وینکیا نائیڈو کے خلاف احتجاج

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکنان نے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جئے بھوانی جئے شیواجی تحریر شدہ دس ہزار پوسٹ کارڈ روانہ کیا ہے۔

image
image

By

Published : Jul 28, 2020, 6:01 AM IST

بھارت کے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے تبصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نشنلشٹ کانگریس پارٹی خواتین شعبہ اور غیر منظم سیل کے کارکنان نے زبردست احتجاج کیا۔

خواتین شعبے کی صدر سواتی کامبلے کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے اشوک نگر ڈانڈیکر واڑی پوسٹ آفس کے سامنے چھترپتی شواجی مہاراج کے بینر کے ساتھ جئے بھوانی جئے شیواجی کا نعرہ بلند کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ کے خلاف احتجاج کیا۔

کارکنان نے ڈانڈیکر واڑی پوسٹ آفس سے جئے بھوانی اور جئے شیواجی لکھا ہوا دس ہزار پوسٹ کارڈ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے پتہ پر بطور احتجاج روانہ کیا ہے۔

واضح ہوکہ حال ہی میں، راجیہ سبھا کے صدر وینکیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے نامزد راجیہ سبھا ممبران سے حلف لینے کے بعد جئے بھوانی اور جے شیواجی مہاراج کا نعرہ لگانے پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ ہمارا ایوان ہے اور ہم اس طرح کے نعرے اپنے ایوان میں لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں'۔ جس کی پورے مہاراشٹر میں زبردست مخالفت جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details