بھیونڈی شہر میں کورونا کے دو نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کارپوریشن انتظامیہ نے دونوں مریضوں کی عمارت اور علاقے کو ایک کلو میٹر تک سیل کر دیا ہے۔
دو نئے کیسز کے بعد شہر اور مضافات میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
اس بابت بھیونڈی میونسپل کمشنر پروین اسٹیکر نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'بھیونڈی شہر کے پربھاگ سمیتی نمبر ایک کے ویتال پاڑہ علاقے میں رہائش پذیر 53 سالہ شخص اور اُچت پاڑہ علاقے میں 23 سالہ شخص کورونا پازیٹیو پائے گئے جس کے بعد دونوں کو علاج کے لیے تھانے سِوِل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اس کے علاوہ مثبت پائے گئے دونوں مریضوں کے اہل خانہ کے 12 افراد کو کورنٹائن کر کے ان کی میڈیکل جانچ کی گئی۔'
اس کے علاوہ دونوں مریضوں کے تعلقات میں آنے والے افراد یکا بھی ڈیٹا نکالا جا رہا ہے تا کہ یہ بیماری پھیل نا سکے اور انہیں کورنٹائن کیا جائے۔