شہر کے درگاہ روڑ علاقے میں رہائش پذیر آرزو شیخ 25 برس سے 18 مئی سنہ 2014 کو رشتۂ ازدواج منسلک ہوئی تھی آرزو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے چند برسوں میں ہی شوہر اور سسرال والے اس کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے اور جہیز کا مطالبہ کرنے لگے مطالبہ پورا نہ کرنے ہر اسے سسرال سے دھکے مار کر نکال دیا گیا اور اس کے بعد ملزم شوہر ندیم نے وہاٹس ایپ پر تین طلاق دے دی۔
بھیونڈی: واٹس ایپ پر تین طلاق دینے والا پنجاب سے گرفتار - arzo shaikh triple talaq case
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر بھیونڈی کی پولیس نے سات ماہ قبل تین طلاق کو لے کر درج ہونے والے معاملے میں دبئی فرار ہونے والے ملزم کو لک آؤٹ نوٹس کی بنیاد پر پنجاب پولیس نے گرفتار کر ملزم کو بھیونڈی پولیس کے سپرد کردیا ہے۔
وہاٹس ایپ پر تین طلاق
جس کے بعد متاثرہ آرزو نے شوہر کے خلاف 2019 کی دفعہ چار اور مسلم میریج ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا مگر ملزم شوہر دوبئی فرار ہوگیا تھا جس پر بھیونڈی پولیس نے اس کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا اور دوبئی سے وطن واپسی پر اسے پنجاب پولیس نے گرفتار کر بھیونڈی پولیس کے سپرد کردیا پولیس نے عدالت میں پیش کیا جہاں سے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔
واضح ہوکہ طلاق ثلاثہ قانون کے عمل میں آنے کے بعد تین طلاق کے معاملے میں اس طرح کی یہ پہلی گرفتاری ہوئی ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:32 PM IST