اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: وزیر داخلہ نے ہری جھنڈی دکھا کر مہاجر مزدوروں کو روانہ کیا - ریاستی وزیرداخلہ نے ہری جھنڈی دکھا کرمہاجر مزدوروں کو روانہ کیا

کورونا وائرس کے سدباب کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے سبب ملک کی مختلف ریاستوں میں مقیم مزدوروں کی حالت ناگفتہ بہ ہو چکی ہے ۔ اور اسی وجہ سے مزدور کثیر تعداد میں اپنے آبائی مقام کے لئے روانہ ہو نے پر مجبور ہیں ۔ آبائی مقام کے لئے رخت سفر باندھنے والے ان مزدوروں کی سہولیات کے لئے حکومت کی جانب سے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ریاستی وزیرداخلہ نے ہری جھنڈی دکھا کرمہاجر مزدوروں کو روانہ کیا
ریاستی وزیرداخلہ نے ہری جھنڈی دکھا کرمہاجر مزدوروں کو روانہ کیا

By

Published : May 15, 2020, 9:07 AM IST


ادھرریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے پیدل اپنے آبائی وطن کے لئے رخت سفر باندھنے پر مجبور مہاجر مزدوروں کو مدھیہ پردیش کی سرحد تک مفت بس کے سفر کے لئے ایس ٹی مہامڈل کی تین بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر جمعرات کو روانہ کیا۔ سماجی فاصلے کے پیش نظر ان تمام بسوں میں 26 مسافروں کو بٹھایا گیا تھا۔ بس میں سوار تمام مسافروں کو کھانے کے پیکٹ اور پانی سمیت دیگر ضروری اشیاء دے کر روانہ کیا گیا۔

ریاستی وزیرداخلہ نے ہری جھنڈی دکھا کرمہاجر مزدوروں کو روانہ کیا

ان تین بسوں کے علاوہ جمعرات کومزید 37 بسیں روانہ کی گئیں۔ اس موقع پر پرانت آفیسر ڈاکٹر موہن نلدکر، تھانے کے ایڈیشنل پولیس کمشنر انل کمبھارے،بھیونڈی کے ڈی سی پی راج کمار شندے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پروین اشٹیکر سمیت تمام سرکاری عملہ موجود تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انل دیشمکھ نے پڑگھا جاکر ڈاکٹروں سمیت صحافیوں اور پولیس فورس کے جوانوں کو کوروناوائرس سے حفاظت کے لئے ماسک دیئے۔

واضح رہے کہ بدھ کو ایس ٹی مہامنڈل کی 30 بسوں میں سات سو مسافروں کو مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی سرحد سیندواشیرپورتک چھوڑنے کیلئے روانہ ہوئی تھی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details