اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں خاتون ڈاکٹر ہلاک - بھیونڈی کی شاہراہ پر ہونے والے گڈھے

بھیونڈی میں شاہراہ پر گڈھے ہونے کے سبب سڑک حادثے میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سڑک حادثے میں خاتون ڈاکٹر ہلاک

By

Published : Oct 10, 2019, 8:27 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی کی شاہراہ پر ہونے والے گڈھے کے سبب ایک سڑک حادثہ میں خاتون ڈاکٹر ہلاک ہوگئی ہیں۔

سڑک حادثے میں خاتون ڈاکٹر ہلاک

بھیونڈی واڑہ شاہراہ پر ہونے والے سڑک حادثے میں کڈوس کی رہنے والی ڈاکٹر نیہا عالمگیر شیخ کی موت ہوگئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ دوگاڑ پھاٹا سے ایکٹیوا اسکوٹی سے اپنے بھائی کے ہمراہ گھر لوٹ رہی تھی، اسی وقت سڑک کے گڈھوں کے سبب اسکوٹی چلا رہے بھائی کا توازن بگڑ گیا اور اسکوٹی کھائی میں گرگئی۔

ڈاکٹر نیہا شاہراہ پر ہی اسکوٹی سے گرگئیں، اور پیچھے سے آرہے مالبردار ٹرک نے انہیں کچل دیا جس کی وجہ سے موقع پر ہی نیہا کی موت ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اگلے ماہ ہی نیہا شادی ہونے والی تھی اور وہ شادی کی شاپنگ کرنے کے بعد تھانے سے لوٹ رہی تھی، اس حادثہ کے بعد ٹول پلازہ پر مقامی افراد نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details