وہیں انتخاب کو لے کر سسپنس برقرار ہے، اس موقع پر کانگریس پارٹی کے 18 کارپوریٹرزکے غائب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
کانگریس نے اپنے کارپوریٹروں کی تلاش کے لئے پولیس سے مدد طلب کی ہے۔
کانگریس کے سبھی 47 کونسلروں کو وقت پر حاضر رہنے اور کانگریس کے امیدوار کے حق میں ووٹ کرنے کے لیے وہپ بھی جاری کیا ہے۔
کانگریس کی جانب سے جہاں تمام کونسلروں کو وہپ کی کاپی دی گئی ہے وہیں کانگریس نے وہپ کی کاپی میونسپل کارپوریشن کی صدر دفتر پر بھی لگا دیا گیا ہے، لیکن کانگریس کی جانب سے وہپ جاری کرنے سے پہلے ہی کانگریس کے 18 کونسلر فرار ہیں۔
ذرائع کے مطابق کانگریس وہ تمام 18 کارپوریٹرز کونارک وکاس اگھاڑی کی امیدوار پرتیبھا ویلاس پاٹل کے حق میں ووٹ کرنے کے لیے غائب ہو گئے ہیں۔
90 کونسلروں والی بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے 47 کونسلر ہیں۔
اکثریت ثابت کرنے کے لیے صرف 46 کونسلروں کی ضرورت ہے۔ اس کے باوجود محفوظ گیم کھیلنے کے لئے کانگریس نے شیوسینا سے بھی اتحاد کررکھا ہے۔
جس کی وجہ سے شیوسینا کے 12 کونسلر بھی کانگریس کے ساتھ ہیں، لیکن کانگریس کے 18 کونسلروں کے فرار ہو جانے کی وجہ سے کانگریس پارٹی میں بحران کی سی صورت حال پیدا ہوگئی ہیں۔