اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل گاندھی، عدالت نہیں پہنچ سکے - بھیونڈی

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی سیاسی مصروفیت کے سبب سنیچر کو بھیونڈی کورٹ نہیں پہنچ سکے۔

راہل گاندھی

By

Published : Oct 19, 2019, 10:54 PM IST

آر ایس ایس کی جانب سے پیش وکیل نے جج آصف شیخ سے درخواست کی کہ اس معاملے میں ایک پٹیشن ممبئی ہائی کورٹ میں داخل ہے اور اس کی سماعت اگست میں ہونی ہے اس لیے انہیں اس معاملے کی سماعت کے لیے آگے کی تاریخ دی جائے جبکہ راہل گاندھی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل سیاسی مصروفیت کی وجہ سے بھیونڈی کورٹ نہیں پہنچ سکے۔

دونوں فریقین کے ذریعہ اس مقدمہ کی سماعت کے لیے آگے کی تاریخ کے مطالبہ کو دیکھتے ہوئے عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔ اس مقدمہ کی اگلی سماعت 18 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سنہ 2014 کے پارلیمانی انتخابات کے دوران بھیونڈی کے سونالے میدان میں انتخابی اجلاس میں راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کے قتل کے لیے مبیّنہ طور پر آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔


راہل گاندھی کے اس بیان کو لے کر آر ایس ایس کے بھیونڈی سربراہ راجیش کُنٹے نے عدالت میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس کی سماعت کے لیے راہل گاندھی 9 مئی سنہ 2015، 30 جنوری سنہ 2017 اور 12 جون سنہ 2018 ان تین تاریخوں پر بھیونڈی کورٹ میں پیش ہوچکے ہیں۔
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ اگلی سماعت کے دن بھیونڈی کی مقامی عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details