اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی پرائیوٹ ہسپتالوں کو انتباہ - بھیونڈی پرائیوٹ ہسپتالوں کو انتباہ

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن نے شہر میں واقع تمام ہسپتالوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہسپتال اور نرسنگ ہوم چلانے والوں سے سند یافتہ نرسوں کی پوری تفصیلات طلب کیا ہے تفصیلات نہیں دینے پر15 دنوں میں انکا لائسنس منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بھیونڈی پرائیوٹ ہسپتالوں کو انتباہ

By

Published : Sep 8, 2019, 2:35 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:27 PM IST

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ علاج کی سہولتیں کتنی ہی بہتر کیوں نہ ہوں،یا ڈاکٹر اپنے شعبے کے کتنے بھی ماہر کیوں نہ ہوں،جب تک تربیت یافتہ نرس کی سہولت حاصل نہ ہوگی،علاج کا نظام بہتر نہیں کیا جا سکتا ۔
تو وہیں پرائمری ہیلتھ سینٹروں کو لے کر تنقید کی زد میں رہنے والے محکمہ صحت نے پرائیوٹ ہسپتالوں کو علاج کے نظام میں شفافیت لانے کا بھی احکام جاری کیا ہے۔

واضح ہوکہ ممبئی نرسنگ ہومز رجسٹریشن ایکٹ 2005 کے مطابق نجی ہسپتالوں میں سرٹیفکیٹ ہولڈرس نرسوں کا ہونا ضروری ہے،
جن ہسپتالوں میں سند یافتہ نرس نہیں ہیں ان ہسپتالوں کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مالک اور ڈاکٹروں کے خلاف ،کاروائی کر 6 ماہ کی سزا او 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
محکمہ صحت کے سربراہ جیونت دُھلے کے مطابق شہر کے 101 ہسپتالوں میں سے ابھی ان کے پاس صرف 27 اسپتالوں کا ہی ریکارڈ آیا ہےجس 27میں تربیت یافتہ نرس موجود ہیں۔

اطلاع کہ مطابق شہر میں 250 سے زائد ہسپتال اور نرسنگ ہومز ہونے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ میں صرف 101 نجی ہسپتال اور نرسنگ ہومز ہی رجسٹرڈ ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details