بھیونڈی واڑا شاہراہ پر واقع امباڑی فلائی اوور پر ہونے والے گڑھے کے سبب موٹر سائیکل سوار راجیندر ڈونگرے 42 برس نامی شخص کا توازن بگڑ گیا اور وہ موٹر سائیکل سے گر گئے اور سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ ہسپتال لیجاتے ہوئے راجیندر کی ہلاکت ہو گئی۔
مہاراشٹر: بھیونڈی واڑہ شاہراہ پر گڑھے نے لی پھر ایک جان - بھیونڈی واڑہ شاہراہ حادثہ
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی کے بدحال واڑہ شاہراہ پر ہونے والے گڑھوں پر لگاتار حادثات ہورہے ہے اور ان جان لیوا گڑھوں کے سبب ہونے والی اموات کی شرح میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔
wada highway road accident
اس سے قبل دوگاڑ پھاٹا کے نزدیک ڈاکٹر نیہا شیخ اور اسی شاہراہ پر کڈوس کے نزدیک رام پرساد گوسوامی نامی شخص حادثہ کا شکار ہوکر ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ہر دن متعدد افراد حادثہ کا شکار ہوکر شدید طور سے زخمی ہورہے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں اے ڈی آر درج کر تحقیقات شروع کردیا ہے۔