اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: بھیونڈی میونسپل کارپوریشن بند - کورونا وائرس کے پیش نظر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن سات دن کے لیے بند

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے کورونا وائرس کے خطرے اور حفاظتی نقطہ نظر سے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے دروازے سات دنوں کے لیے بند کر دیے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن سات دن کے لیے بند
کورونا وائرس کے پیش نظر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن سات دن کے لیے بند

By

Published : Mar 18, 2020, 3:03 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی میں میئر پرتیبھا پاٹل اور میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر نے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے اس کی اطلاع دی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن سات دن کے لیے بند

اس دوران شہریوں کی کارپوریشن سے متعلق شکایات، آن لائن، واٹس ایپ، موبائل، فون اور ای میل وغیرہ کے ذریعہ درج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

میئر اور کمشنر نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے ہدایات کے مطابق شہر کے تمام اسکول، ورزش گاہ، گارڈن، سنیما ہال وغیرہ 31 مارچ تک بند کر دی گئی ہیں۔ پرتیبھا پاٹل اور پروین اشٹیکر نے شہریوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن احتیاط برتنا ضروری ہے۔ جس کی وجہ سے اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران لوگ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ کورونا وائرس سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے محکمہ صحت سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details