شہر کے پرائیویٹ اسپتالوں کے بند ہونے اور سرکاری اسپتال کے کووڈ 19 اسپتال میں تبدیل ہونے کے بعد شہر کے مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑنے پر انہیں اسپتالوں میں وقت پر بیڈ مہیا نہیں ہوتا تھا۔
جس کے سبب آکسیجن بیڈ وقت پر نہ ملنے کے سبب مریضوں کی موت ہو رہی تھی جس کے مدنظر جماعت اسلامی ہند، ایم پی جے اور مکہ مسجد ٹرسٹ نے مسجد کے اندر پانچ آکسیجن بیڈ اور 10 آکسیجن سلنڈر، پانچ ڈاکٹرز کی ٹیم کا انتظام کیا تاکہ سانس لینے کی دشواری والے مریضوں کو وقت پر آکسیجن فراہم کیا جا سکے۔
مسجد ٹرسٹ کی اس کوشش کی تمام حلقوں میں ستائش ہو رہی ہے۔ مسجد صرف نماز پڑھنے کی جگہ نہیں ہے، یہاں ہر وہ کام ہونا چاہئے جس سے سماج کے لوگوں کا فائدہ ہو۔ اسی پر عمل کرتے ہوئے مسجد ٹرسٹیان اس انتہائی اہم فریضہ کو انجام دے رہے ہیں۔
مکہ مسجد کے ٹرسٹی ریاض شیخ نے بتایا کہ مسجد میں پانچ آکسیجن بیڈ اور 10 سلنڈر کی مدد سے تقریباً 123 مریضوں کو مفت میں آکسیجن فراہم کرایا جا چکا ہے۔